دونوں ہاتھون سے کپڑے درست کرنے پر نماز کا حکم
Question
السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہِ وبرکاتہ نماز میں سجدے میں جاتے ہوئے اپنے کپڑوں کو سمیٹنا دونوں ہاتھوں سے جیسا کہ دونوں شلوار کو پکڑ کر اوپر کھینچنا تو کیا یہ عمل مکروہ تحریمی ہے اور اس سے نماز واجب الاعادہ ہوگی
Islamic Ruling & Answer
Verifiedعملِ کثیر ‘‘ کی فقہاء نے تین تشریحات ذکر کی ہیں:
1: کوئی ایسا کام کرنا کہ دور سے دیکھنے والے کو غالب گمان ہونے لگے کہ یہ کام کرنے والا نماز نہیں پڑھ رہا، جس کام کی ایسی کیفیت نہ ہو وہ عمل قلیل ہے۔
2: جو کام عام طور پر دو ہاتھوں سے کیا جاتا ہے، مثلاً عمامہ باندھنا، ازار بند باندھنا وغیرہ، یہ تمام کام عملِ کثیر شمار ہوتے ہیں۔ اگر یہ کام ایک ہاتھ سے کرے تب بھی یہ عمل کثیر کہلائے گا۔ اور جو کام عام طور پر ایک ہاتھ سے کیا جاتا ہے وہ عملِ قلیل شمار ہوتا ہے، اگر یہ کام دو ہاتھوں سے کرے تب بھی عملِ قلیل ہی کہلائے گا۔
3: نماز کے کسی ایک ہی رکن میں تین مرتبہ حرکت کرنا، مثلاً تین مرتبہ خارش کرنا، یا تین مرتبہ ٹوپی سیدھی کرنا وغیرہ، یہ عمل کثیر ہے، ورنہ عمل قلیل ہے۔
ان میں راجح پہلی تفسیر ہے کہ دور سے دیکھنے والے کو یہ غالب گمان ہو کہ یہ شخص نماز نہیں پڑھ رہا۔ بہرحال سجدے میں جاتے ہوئے یا اٹھتے وقت قمیص کو دونوں یا ایک ہاتھ سے صحیح کرنا عملِ کثیر نہیں ہے، اس سے نماز فاسد نہیں ہوگی، لیکن بلاضرورت عمل قلیل بھی نہیں کرنا چاہیے، مکروہ ہے۔ اور اگر قمیص ٹھیک کرنا ضروری ہو تو ایک ہاتھ سے ہی کرے، دو سے نہ کرے۔
Answered by
Mufti Tosif Qasmi
February 04, 2026
Related Questions
Does smoking break wudu?
حكم الغسل عند الشك في الاحتلام دون رؤية المني
Ghusl after menstruation: which method is correct?
How to know when menstruation has ended?
شک کی بنا پر دخول اور غسل کا شرعی حکم
Wudu breakers