غیر مسلموں کے تہواروں میں شرکت کا حکم
Question
غیر مسلموں کی تہوار میں شرکت اج 8 تاریخ ہے اور اج دیوالی ہے تو کیا اج کے موقع پر غیر مسلموں کو مبارکباد دینا یہ ان کی طرف سے ہدیہ کا قبول کرنا کیسا ہے اس سلسلے میں شریعت کا کیا حکم ہے
Islamic Ruling & Answer
واضح رہے کہ اسلام میں غیر مسلموں کے ساتھ حسنِ سلوک، اچھے اخلاق اور جائز معاشرتی تعلقات رکھنے کی اجازت ہے، لیکن ان کے مذہبی شعائر اور مذہبی تہواروں میں شرکت یا ان کی مذہبی رسومات کی تائید کرنا جائز نہیں۔
صورتِ مسئولہ میں دیوالی کے موقع پر غیر مسلموں کو مبارکباد دینا جائز نہیں، کیونکہ اس میں ان کے مذہبی تہوار کی تعظیم اور اس پر خوشی کا اظہار پایا جاتا ہے۔
البتہ ان کی طرف سے دیوالی کے موقع پر دیا جانے والا ہدیہ یا مٹھائی قبول کرنے کا حکم درج ذیل ہے:
1۔ اگر کوئی غیر مسلم محض تحفے کے طور پر مٹھائی یا کوئی دوسری چیز دے، اور وہ دیوی دیوتاؤں کے نام پر چڑھائی ہوئی نہ ہو، نیز اس میں کوئی حرام یا ناپاک چیز شامل نہ ہو، تو اسے قبول کرنا اور استعمال کرنا جائز ہے، البتہ احتیاطاً اس سے بچنا بہتر ہے۔
2۔ اگر وہ مٹھائی یا کھانا دیوی دیوتاؤں کے نام پر چڑھایا گیا ہو تو اسے کھانا جائز نہیں، کیونکہ یہ غیر اللہ کے نام پر پیش کی گئی چیز کے حکم میں ہے۔
3۔ اگر معلوم نہ ہو کہ وہ چیز دیوی دیوتاؤں کے نام پر چڑھائی گئی ہے یا نہیں، تو اس کی نوعیت اور تقسیم کے طریقے کو دیکھا جائے گا۔ محض دیوالی کے موقع پر دیے جانے کی وجہ سے اسے حرام قرار نہیں دیا جائے گا۔
لہٰذا مسلمانوں کو چاہیے کہ غیر مسلموں کے ساتھ حسنِ سلوک اور اچھے اخلاق کا معاملہ رکھیں، لیکن ان کے مذہبی تہواروں کی مبارکباد دینے اور مذہبی رسومات میں شرکت کرنے سے اجتناب کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔
Answered by
Daurah-e-Hadith (Fazil), Darul Uloom Deoband · Specialization in Fiqh & Ifta (Grade A), Jamea Tul Hidaya, Jaipur
November 08, 2026
Researched & verified under our editorial & answer-review policy.
Related Questions
Is isbal haram without arrogance?
Ruling on niqab in islam
Islamic guidance on anger
Islamic guidelines for children’s clothing
Ruling on photography and videography
Keys to a successful muslim marriage
Support AskMuftiOnline
Your contribution helps scholars answer more questions and keeps this platform free for everyone.
Contribute Now